انسانی وجود میں چہرے کے بعد سب سے اہم عضو ہاتھوں کو سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ بھی چہرے کی طرح ازحد نمایاں ہوتے ہیں۔ بلاشبہ صاف ستھرے، نرم و نازک ہاتھ دیکھنے والے پر آپ کی شخصیت کے حوالے سے اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ لیکن ان ہاتھوں کی خوبصورتی اور اہمیت اس وقت دو چند ہوجاتی ہے جب ان نرم و نازک ہاتھوں پر خوبصورت اور سلیقے سے بڑھے ہوئے ناخن نمایاں ہوں۔ کٹے پھٹے ناخن کا مطلب ہے کہ آپ کی غذا میں پروٹین اور کیلشیم کی کمی ہے۔ اکثر خواتین یہ کہتی نظر آتی ہیں کہ ہمارے ناخن ہزار کوشش کے باوجود بڑھتے نہیں اور ان میں وہ خوبصورتی بھی پیدا نہیں ہوتی جو دیکھنے والے کو متاثر کرے۔ ذیل میں اسی حوالے سے ایک مفید ٹپس پیش ہے، جس پر عمل کرکے آپ ناخنوں کو مزید خوبصورت بناسکتی ہیں۔

1. دودھ، دہی، پنیر، مچھلی اور کونپل والی سبزی کا زیادہ استعمال کریں۔
2. آپ ایک دس روزہ پروگرام کے ذریعے جیلاٹن کا استعمال کریں۔
3. ایک ٹی اسپون جیلاٹن میں تھوڑا سا ابلا ہوا پانی ملائیں۔ یعنی جیلاٹن کو اس میں اچھی طرح حل کرلیں۔
4. جب یہ ٹھنڈا ہوجائے تو اسے فروٹ جوس میں ملاکر دس دن تک پئیں۔