رمضان کے مبارک مہینے میں مسلمانوں کو انتہائی یادگار، فیصلہ کُن اور پوری تاریخ بدل دینے والی فتوحات حاصل ہوئی ہیں۔ سترہ رمضان المبارک سن دو ہجری میں مسلمانوں کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے غزوۂ بدر میں مشرکین پر فتح بخشی، یہ وہ تاریخی معرکۂ حق و باطل ہے کہ جس پر اسلام کے مستقبل کا انحصار تھا، روئے زمین پر یہی گنتی کے چند مسلمان تھے۔ اس فتح کے بعد اسلام کا نور بہت تیزی کے ساتھ پھیلنے لگا۔

اکیس رمضان المبارک، سن آٹھ ہجری میں مکہ مکرمہ فتح ہوا، جس کی بشارت قرآن کریم میں “فتح مبینا” (روشن، واضح فتح) کے الفاظ میں دی گئی تھی۔

سن اکانوے ہجری میں مسلمانوں نے اسی مبارک مہینے میں اندلس فتح کیا۔

– ہجری میں معرکۂ عینِ جالوت میں مسلمانوں نے تاتاریوں پر فتح حاصل کی۔ اور یہ واقعہ بھی رمضان المبارک میں ہی پیش آیا۔