اگر کوئی شخص مریض ہو تو رمضان میں روزے کی حالت میں اس کے انیما استعمال کرنے کا حکم کیا ہے ؟
الحمد للہ :

اگر وہ دوائیاں یا انیما دبر یعنی پاخانہ کے راستے مریض کو استعمال کرایا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ نہ تو کھانا اور نہ ہی پینا اور نہ ہی کھانے پینے کے معنی میں آتا ہے ۔

اور شرع میں تو کھانا پینا حرام ہے اور اسی طرح جو کھانے پینے کے قائم مقام ہو اسے بھی کھانے پینے کا حکم دیا جائے گا ۔

اور جو اس طرح نہ ہو وہ نہ تو لفظی اور نہ ہی معنوی طور پر اس میں داخل ہوتا ہے تو اس کا حکم بھی کھانے پینے کا نہیں ہو سکتا .