اگر روزہ دار کونکسیر آجائے تواس کا حکم کیا ہوگا کیونکہ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا ؟

الحمدللہ

اگر تو معاملہ ایسا ہی ہے جیسا کہ آپ نے ذکرکیا ہےتو آپ کا روزہ صحیح ہے ، کیونکہ آپ کو نکسیر آئي تھی جس پر آپ کوکوئي اختیار نہيں لھذا اس بنا پر اس کے آنے سے آپ کے روزہ کوکوئي نقصان نہيں اورنہ ہی وہ فاسد ہے ۔

اس کے دلائل میں سے مندرجہ ذیل فرمان باری تعالی ہے :

{ اللہ تعالی کسی کوبھی اس کی استطاعت سے زيادہ تکلیف نہیں دیتا } سورۃ البقرۃ ( 286 ) ۔

اورایک دوسرے مقام پر کچھ اس طرح فرمایا :

{ اللہ تعالی نے تم پر دین میں کوئي تنگی نہيں رکھی } المائدۃ ( 6 ) ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پراپنی رحمتيں نازل فرمائے ۔ .