صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 663 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 25 متفق علیہ 23
ہدبہ بن خالد ہمام بن یحیی قتادہ حضرت انس بن مالک نے شب معراج کی کیفیت صحابہ سے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جبرائیل اوپر لے چلے حتیٰ کہ دوسرے آسمان پر پہنچے اسے کھلوانا چاہا تو پوچھا گیا کون ہے؟ انہوں نے کہا جبریل پوچھا گیا تمہارے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے کہا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں پوچھا گیا کیا نہیں بلایا گیا ہے؟ تو انہوں نے کہا ہاں! پس جب وہاں پہنچا تو یحیی اور عیسیٰ کو دیکھا اور یہ دونوں خالہ زاد بھائی تھے جبریل نے کہا کہ یہ یحیی اور عیسیٰ ہیں انہیں سلام کیجئے تو میں نے سلام کیا انہوں نے جواب دے کر کہا اے برادر صالح اور نبی صالح مرحبا۔