السلام علیکم و رحمتہ الله و بر کا تہ’
دوستو ہم لوگ یہاں جو بھی معلومات شئر کرتے ہیں وہ پوری نیک نیتی کے ساتھ اپنی اصلاح کی نیت سے بھی کرتے ہیں اور وہ کسی ایک مخصوص فرقے کے لئے نہیں ہوتی بلکہ ہر فرقے (اور ہر مذہب) کی اصلاح کے لئے بھی ہوتی ہے!
اپنی طرف سے تو ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہر پوسٹ اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہو اور کوئی مسلمان جان بوجھ کر ایسی غلطی نہیں کر سکتا جس سے نقصان ہو یا دین میں فرق آئے مگر پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے اگر ہم سے جانے انجانے کسی پوسٹ میں کوئی غلطی سرزد ہو جائے تو ہم الله کریم سے سچے دل سے معافی مانگتے ہیں کہ وہ ہماری غلطی کو معاف فرماۓ . آمين

اور آپ سب سے بھی مؤدبانہ درخواست ہے کہ آپ اگر کوئی غلطی نوٹ کریں تو پلیز ضرور تصحیح کروا دیں اس کا آپ کو بہت ثواب ملے گا ان شاء الله!!!

حدیث شریف ہے کہ جو شخص کسی کو نیکی کا راستہ بتائے گا، تو اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا، جتنا کہ اس نیکی پر عمل کرنے والے کو ۔ ۔ ۔ (صحیح مسلم،کتاب الإمارۃ،باب فضل اعانۃ الغازي.. الخ،الحدیث۱۸۹۳، ص۱۰۵۰)

اور اگر آپ کو کسی پوسٹ پر کوئی بات سمجھ نہ آئے تو ضرور سوال کیجئے اور ساتھ میں اپنے مقامی عالم سے بھی پوچھ لیجئے تاکہ کوئی کنفیوزن نہ رہے !

اچھا تبصرہ ( کومنٹ) آپ کی مثبت سوچ اور اچھی تعلیم و تربیت کی عکاسی کرتا ہے ، کسی دانا کا قول ہے کہ تنقید برائے تنقید اور تنقید برائے تذلیل سے تنقید برائے تصحیح یا تنقید برائے تعمیر کہیں بہتر ہے !
اسلامی پیجز پر فضول قسم کے کومنٹ سے گریز کرنا چاہئے !
ایک اچھے مسلمان کا فرض ہے کہ کسی سے کوئی بھی سوال یا بحث کرتے ہوئے اخلاق کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ جانے دے

تم چھوڑ دو مجھ سے وہ چیز جس کا بیان میں نے تم سے نہیں کیا

———————————

محمد بن صباح، جریر، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

تم چھوڑ دو مجھ سے وہ چیز

جس کا بیان میں نے تم سے نہیں کیا

کیونکہ تم سے پہلے لوگ ہلاک ہوئے ہیں

اپنے نبیوں پر سوالات واختلافات کی کثرت کے سبب

اور جب میں تمہیں کسی چیز کا حکم دوں

تو اس کو بجا لاؤ جتنی تم طاقت رکھتے ہو

اور جب کسی چیز سے روکوں تو اس سے رک جاؤ۔

———————————

It was narrated that Abu Hurairah(RA.) said:

“The Messenger of Allah said:

“Leave me as I have left you (Don’t ask me the minor things that I have avoided to tell you).

For those who came before you were doomed

because of their questions and differences with their Prophets.

If I command you to dosomething,

then do as much of it as you can,

and if I forbid you from doing something,

then refrain from it.

”(Sahih)

———————————

سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 2

حدیث مرفوع مکررات 9
‏Photo: تم چھوڑ دو مجھ سے وہ چیز جس کا بیان میں نے تم سے نہیں کیا ——————————— محمد بن صباح، جریر، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم چھوڑ دو مجھ سے وہ چیز جس کا بیان میں نے تم سے نہیں کیا کیونکہ تم سے پہلے لوگ ہلاک ہوئے ہیں اپنے نبیوں پر سوالات واختلافات کی کثرت کے سبب اور جب میں تمہیں کسی چیز کا حکم دوں تو اس کو بجا لاؤ جتنی تم طاقت رکھتے ہو اور جب کسی چیز سے روکوں تو اس سے رک جاؤ۔ ——————————— It was narrated that Abu Hurairah(RA.) said: “The Messenger of Allah said: “Leave me as I have left you (Don’t ask me the minor things that I have avoided to tell you). For those who came before you were doomed because of their questions and differences with their Prophets. If I command you to dosomething, then do as much of it as you can, and if I forbid you from doing something, then refrain from it. ”(Sahih) ——————————— سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 2 حدیث مرفوع مکررات 9‏

مثبت اور اصلاحی تنقید کے لئے ہم ہمیشہ آپ کے مشکور ہوں گے !

اسweb کو اپنے دوستوں اور فیملی کو بھی سجیسٹ کیجئے ، یہ آپ کے لئے صدقہء جاریہ ہو گا ان شاء الله !

الله پاک ہمیں دین کو سمجھنے کی اور اس کی تعلیمات پر عمل کی توفیق دے.. ..

آمين بجاه النبي الامين…..صلي الله تعالي عليه وآله وسلم