یوفون کی جانب سے بلیک بیری صارفین کے لیے دو انتہائی پر کشش اور سستے پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے متعارف کروائے گئے بلیک بیری سوشل سروس پیکج میں صارفین 350 روپے ماہانہ ادا کرکے ،بلیک بیری میسنجر اور ایک بلیک بیری ای میل ایڈریس جیسے hani@ufone.blackberry.com حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ صارفین بلیک بیری انٹرنیٹ براوزنگ بھی کر سکتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ Umail, فیس بک ، ٹوئٹر اور مائی سپیس بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دوسرا پیکج خاص طور پر پروفیشنلز اور ایس ایم ایز کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جس میں صارفین 600 روپے ماہانہ ادا کرکے بلیک بیری سروسز اور ایک بلیک بیری ای میل ایڈریس کے علاوہ، اپنا جی میل ،یاہو یا ایم ایس این اکاؤنٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اخراجات کی تفصیل:

یوفون کے سوشل پلان کے چارجز بشمول تمام ٹیکسز 350 روپے ماہانہ ہیں۔
یوفون کمپلیٹ پلان کے چارجز بشمول تمام ٹیکسز 600 روپے ماہانہ ہیں۔
Umail پر استعمال کیا گیا ڈیٹا 1جی بی سے تجاوز کر نے پر چارجز ادا کرنا ہونگے ، جو کہ 15 روپے فی ایم بی ہیں۔

VN:F [1.9.22_1171]
Rating: 0.0/5 (0 votes cast)