اوپر دکھائی گئی تصویر ایک اور پاکستانی بچے شافع تھوبانی کی ہے جس کا دعوی ہے کہ وہ دنیا بھر میں سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ٹیکنالوجی سپیشلسٹ ہے، حالانکہ مائیکروسافٹ کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے کہ کمپنی اب سرٹیفائیڈ پروفیشنلز کی عمروں کا ریکارڈ نہیں رکھتی۔

لیکن جناب پاکستان میں تو اب کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بننےکی بھیڑ چال شروع ہوگئی ہے۔شاید اسکی وجہ سستی شہرت اور کم محنت ہیں۔ اس سے قبل ایک فراڈیے شایان انیق حال ہی میں اپنی جعلی دستاویزات کی بناء پروپاکستانی کی خبروں کی زینت بنا رہا ۔

لیکن شایان انیق کے مقابلے میں شافع تھوبانی کے سرٹیفیکیٹ تو اصلی ہیں لیکن اس کا کم عمر سپیشلسٹ ہونے کا دعوی غلط ہے۔ شافع تھوبانی کے والد یا کسی عزیز کی جانب سے پی آر ایجنسی کی خدمات حاصل کی گئیں اور کراچی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں پر شافع کے کارناموں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا تاکہ میڈیا پر اسکی خبر چل سکے۔

ذراع کے مطابق جلد ہی اسے دو مشہور برانڈز کا ایمبیسیڈر بھی بنایا جارہا ہے اور اسے حکومتی اور پرائیویٹ اداروں کی جانب سے سپانسر شپ بھی ملنے کا امکان ہے۔ گو کہ میں شافع تھوبانی کی ذہانت اور اسکے ٹیلنٹ کی دل سے قدر کرتا ہوں مگر میڈیا پر اسکے اقدامات کے ذریعے لوگوں تک غلط پیغام پہنچ رہا ہے ، اور ہم دیکھیں گے کہ آنے والے دنوں میں مزید لوگ ایسے دعوے لے کر سامنے آئیں گے۔

مائیکروسافٹ جو کہ دنیا کی ایک مشہور ترین ٹیکنالوجی کمپنی ہے وہ آئے روز منظر عام پر آنے والے ان کم عمر سرٹیفائیڈ پروفیشنلز سے بہت تنگ ہے، کیونکہ ان میں کچھ تو فراڈیے اور جعل ساز بھی نکلے ہیں (عمار افضل اور شایان انیق) ۔ مائیکروسافٹ کے مطابق انہوں نے اس رجحان کو روکنے کے لیے بارہا اعلان کیا ہے کہ کمپنی اب عمر کا ریکارڈ نہیں رکھتی لیکن لوگ باز ہی نہیں آتے۔

مائیکروسافٹ روز بروز بڑھتے ہوئے ان ڈراموں سے تنگ آکر کہیں پاکستان میں 18 سال سے کم عمر نوجوانوں پر سرٹیفائیڈ پروفیشنل کورسز کرنے پر پابندی ہی نہ لگا دے۔