مائیکروسافٹ کی جانب سے حال ہی ونڈوز8 کے حوالے سے ان ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جن میں مارکیٹ پلیس کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس لسٹ میں پاکستان سمیت 180 ممالک شامل ہیں، آپ اس سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ مائیکروسافٹ اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ ان ممالک کے ڈیویلپرز نئی ایپلی کیشنز بنا کر انہیں مارکیٹ پلیس میں بیچ بھی سکیں گے۔لہذا اگر آپ ونڈوز ڈیویلپر ہیں تو آپکے لیے یہ سنہرا موقع ہے۔

فی الوقت صرف 63 ممالک کو مارکیٹ پلیس تک رسائی حاصل ہےاور 38 ممالک کے ڈیویلپر ایپلی کیشنز ارسال کر سکتے ہیں لیکن ونڈوز 8 مارکیٹ پلیس میں ان کی تعداد بہت بڑھ جائے گی۔تاہم مائیکروسافٹ کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ یہ لسٹ ابھی حتمی نہیں ممکن ہے کہ اس میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کا نام اس لسٹ میں شامل ہی رکھا جائے گا۔