پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ سپیم ای میلز بھیجنے والے ممالک کی فہرست Dirty Dozen میں ترقی کر کے نویں نمبر پر آگیا ہے۔

گذشتہ سال پاکستان اس فہرست میں 11 نمبر پر تھا، اور اس سال یہ نویں نمبر پر آگیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں بھیجی جانے والی سپیم ای میلز میں پاکستان سے 3.3 فیصد ای میلز کی جاتی ہیں۔

یہ تمام اعدادو شمار اور Dirty Dozen لسٹ SophosLabs نامی ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا بھر میں سپیم ای میلز بھیجنے کے حوالے سے اول نمبر پر ہے۔ اس سے قبل اول نمبر امریکہ کا تھا لیکن اس سال بھارت نے اسے پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستان میں انٹرنیٹ کے حوالے سے مناسب قانون سازی نہ ہونے کے باعث بڑی چھوٹی تمام کمپنیاں کھلم کھلا انٹرنیٹ صارفین کو سپیم ای میلز بھیجتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے مجاز اتھارٹی اس رپورٹ کا نوٹس لے اور سپیم ای میلز بھیجنے والے افراد / کمپنیوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔