پی ٹی سی ایل کی جانب سے ایوو ڈیوائسز کے لیے وائی فائل کلاوڈ متعارف کروانے کے بعد اب کمپنی کی جانب سے نائٹروڈیوائسز کے لیے بھی وائی فائی کلاؤڈ فراہم کیاجارہاہے جسکی بدولت صارفین اپنے نائٹرو انٹرنیٹ کو بہت سے ڈیوائسز جیسے آئی پیڈ، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر وغیرہ پر ایک ہی وقت میں استعمال کرسکتے ہیں۔

جیب میں آسانی سے سما جانے والی یہ نائٹروکلاؤڈ ڈیوائس ZTE نے تیار کی ہےجو کہ ایک تھری جی وائی فائی یو ایس بی روٹر ہے۔اس ڈیوائس کی مدد صارفین کسی بھی وقت اور کسی بھی اپنا نائٹروہاٹ سپاٹ بنا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ اسے تھری جی ایوو نائٹرو یوایس بی کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

نائٹروکلاؤڈ کی بیٹری مکمل چارج پر 10 گھنٹے تک کام کرتی اور استعمال نہ کرنے پر کم وبیش 20 دن کا سٹینڈ بائی ٹائم فراہم کرتی ہے۔ 70 سے زائد شہروں میں یہ ڈیوائس آپ کو 9.3Mbps کی رفتار جبکہ 200 سے زائد شہروں میں ایوو 3.1Mbps کی رفتار فراہم کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ جہاں بھی جائیں انٹرنیٹ سے دور نہ ہوں۔

چارجز کی تفصیلات:

پی ٹی سی ایل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ نائٹروکلاؤڈ ڈیوائس 12000 روپے میں فراہم کررہے ہیں جس میں آپکی نائٹروڈیوائس کا چار ماہ کا لائن رینٹ شامل ہوگا۔ یعنی آپ کو یہ ڈیوائس بالکل مفت ہی ملے گی بس آپ کو لائن رینٹ کی یکمشت ادائیگی کرنا ہوگی۔
پانچویں ماہ سے آپ کو لائن رینٹ معمول کے مطابق 3000 روپے ہی ادا کرنا ہوگا۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے ڈاونلوڈنگ اور اپلوڈنگ پر کسی قسم کی حد مقرر نہیں کی گئی۔