جی چاہے تو شیشہ بن جا، جی چاہے پیمانہ بن جا
شیشہ پیمانہ كیا بننا، مے بن جا میخانہ بن جا

مے بن كر، میخانہ بن كر مستی كا افسانہ بن جا
مستی كا افسانہ بن كر ہستی سے بیگانہ بن جا

ھستی سے بےگانہ ھونا ، مستی كا افسانہ بننا
اِس ھونے سے، اِس بننے سے اچھا ہے دیوانہ بن جا

دیوانہ بن جانے سے بھی دیوانا ھونا اچھا ھے
دیوانہ ہونے سے اچھا، خاك درِ جانانہ بن جا

خاك درِ جانانہ كیا ھے اھلِ دل كی آنكھ كا سرمہ
شمع كے دل كی ٹھندك بن جا نورِِِ دلِ پروانہ بن جا

سیكھ ذھینؔ كے دل سے جلنا، كاہے كو ھر شمع پہ جلنا
اپنی آگ میں خود جل جائے تُو ایسا پروانہ بن جا