تیز دھوپ اصل رنگت زائل کرنے کا باعث بنتی ہے۔ اس کی شدت سے جلد جھلس جاتی ہے۔ جلد کے مسامات مجروح ہوجاتے ہیں۔ سوج کی شعاعیں براہ راست پڑنے سے جلد میں چبھن سی محسوس ہوتی ہے۔ دھوپ کی وجہ سے جھلسی رنگت کے لیے مندرجہ ذیل نسخہ انتہائی مفید ہے۔

1. ٹماٹر کا رس 4 کھانے کے چمچ اور بالائی 2 چمچ لیں۔
2. ان دونوں کا مکسچر بنالیں۔
3. اب اس مکسچر کو گردن اور چہرے پر 20 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔

بہترین نتیجے کے لیے یہ عمل ایک ہفتہ تک جاری رکھیں۔