كچھ مريض سانس ميں تنگى كى بنا پر مصنوعى آكسيجن استعمال كرنے كے ضرورتمند ہوتے ہيں كيا يہ روزے پر اثرانداز ہوتى ہے ؟
الحمد للہ:

بعض مريضوں كو آكيسجن لگائى جاتى ہے يہ روزے كو باطل نہيں كرتى، كيونكہ آكسيجن ميں كسى اور مادے كا اضافہ نہيں كيا جاتا تو اس كا حكم طبعى سانس كا ہو گا.

اس ليے مجمع الفقہ الاسلامى كى قرار ہے:

” درج ذيل امور مفطرات يعنى روزہ توڑنے والى اشياء ميں شامل نہيں ہوتيں….. آكسيجن گيس ” انتہى

ديكھيں: ميگزين مجمع الفقہ الاسلامى ( 10 / 2 / 96 – 454 ).

اور ديكھيں: مفطرات الصيام المعاصرۃ تاليف ڈاكٹر احمد خليل صفحہ نمبر ( 50 ).

واللہ اعلم .