۔۔۔ رمضان کے ایک روزہ کی اہمیت ۔۔۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!
’’ جو شخص رمضان کا ایک روزہ بھی بلا عذر شرعی (سفر اور مرض کے بغیر ) چھوڑ دے ، پھر مدت العمر اس کی تلافی کے لیے روزے رکھے ، تب بھی ایک روزے کی کمی پوری نہ ہوگی ۔( ترمذی، ابو داؤد)