یوفون نے ایچ ٹی سی کا نیا سمارٹ فون ون وی متعارف کروا دیا
کچھ روز قبل موبی لنک کی جانب سےایچ ٹی سی کے نئے سمارٹ فون ون ایکس متعارف کروائے جانے کے بعد اب یوفون نے ون سیریز کا ہی ایک درمیانی قیمت کا سمارت فون ایچ ٹی سی ون وی متعارف کروا دیا ہے۔
یوفون کی جانب سے اس فون کی قیمت 28500 روپے مقرر کی گئی ہے جسکے ساتھ صارفین کو مفت کار چارجز اور 3 ماہ کے لیے 30 ایم بی موبائل انٹرنیٹ بھی مفت فراہم کیا جائے گا۔ فون کے ساتھ Brightex کی ایک سالہ وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔
ایچ ٹی سی کا یہ سمارٹ فون 1GHz پراسیسر اور 512MB ریم سے مزین ہے،فون میں 4GB میموری اور 5 میگاپکزل ہائی ڈیفینیشن کیمرہ نصب ہے۔ایچ ٹی سی ون وی میں گوگل اینڈرائیڈ کا جدید ترین ورژن آئس کریم سینڈوچ انسٹال کیاگیا ہے۔
یہاں پر آپ کو بتاتا چلوں کہ ایچ ٹی سی ون وی صارفین فائل شئیرنگ سروس ڈراپ باکس سے 25GB جگہ دو سال کے لیے مفت حاصل کرسکتےہیں۔
شرائط و ضوبط:
فون کے ساتھ 30 ایم بی انٹرنیٹ ماہانہ فراہم کیا جائے گا۔
یہ مفت انٹرنیٹ فون خریدنے کے تین ماہ تک فراہم کیا جائے گا۔
فون کی وارنٹی اور سروس کے لیے Brightex Pakistanسے رابطہ کیجئے۔