تھوڑا تھوڑا جھوٹ ملا لے اپنی سچی باتوں میں
ورنہ جھوٹے لوگوں میں تو کیسے عمر گزارے گا

شہر کے چوراہے پر آئينہ لے کر مت جانا
اپنی صورت دیکھ کے ہر کوئی تجھ کو پتھر مارے گا