میں آدمی ہوں عام سا
Jun.30, 2021 in
Urdu Misc Poetry
میں آدمی ہوں عام سا
ایک قصہ ناتمام سا
نہ لہجہ بےمثال ہے
نہ بات میں کمال ہے
ہوں دیکھنے میں عام سا
اداسیوں کی شام سا
جیسے ایک راز ہوں
خود سے بے نیاز ہوں
نہ مہ جبینوں سے ربط ہے
نہ شہرتوں کا ضبط ہے
رانجھا نہ قیس ہوں
انشا۶ نہ فیض ہوں
میں پیکر اخلاص ہوں
وفا، دعا اور آس ہوں
میں شخص خود شناس ہوں
تم ہی کرو اب فیصلہ !!!
میں آدمی ہوں عام سا ؟؟؟
یا پھر بہہت ہی خاص پوں
Advertisement