مہدی وائرس پھیلانے کا انکشاف

سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے “مہدی” نامی نئے کمپیوٹر وائرس کا پتہ لگا لیا ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ وائرس مشرق وسطی کے خطے میں صنعتی جاسوسی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ایران میں اس وائرس کے استعمال کے آٹھ سو واقعات رسٹر کئے جا چکے ہیں۔ اس وائرس کے ذریعے ہیکرز ای میلز کاپی کر سکتے ہیں، سکرین شاٹس بنا سکتے ہیں اور کی بورڈ پر دبائی جانے والی کیز کا تسلسل معلوم کر سکتے ہیں۔ مزید برآں کمپیوٹر پر سنائی جانے والی آڈیو ریکارڈنگز سنی جا سکتی ہیں۔یہ وائرس ای میل اٹیمچمنٹ کے روپ میں پھیلایا جاتا ہے۔کچھ عرصہ پہلے اینٹی وائرس سافٹ ویر بنانے والی روسی کمپنی “کاسپیرسکی لیبارٹری” کے ماہرین نے “فلیم” نامی وائرس کا پتہ لگا لیا تھا جو گزشتہ پانچ سال سے مشرق وسطی کے خطے میں جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔