طبی ماہرین کے مطابق بادام کا تیل صحت کے لیے بہترین ہے۔ چہرے پر بادام کے تیل کی مالش سے چہرہ تروتازہ اور شاداب رہتا ہے۔

1. سب سے پہلے اپنا چہرہ دودھ میں بھیگی روئی سے صاف کریں۔
2. صفائی کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ رگڑ نہ زیادہ ہلکی ہو اور نہ زیادہ تیز، بس درمیانی دباؤ رکھیں۔
3. اب نیم گرم روغن بادام میں عرق گلاب کے چند قطرے شامل کرکے چہرے پر آہستہ آہستہ ملاش کریں اور یہ عمل پانچ منٹ تک جاری رکھیں۔

اس عمل سے چہرے کی جھریاں بھی آہستہ آہستہ ختم ہوجائیں گی، اور اگر آپ یہ عمل مسلسل کرتی رہیں گی تو آپ کی جلد تروتازہ اور شاداب رہے گی۔