انسانی جلد بڑی حساس ہوتی ہے۔ موسمی اثرات کا اس پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ خاص طور سے موسم گرما میں تو انسان کی حالت غیر ہوجاتی ہے۔ کیونکہ گرمی میں مستقل پسینے کی وجہ سے جلد پر باریک باریک دانے نکل آتے ہیں جو ہر پل بے چین رکھتے ہیں۔اس بے چینی سے نجات کے لیے ایک مفید ٹوٹکا پیش خدمت ہے۔

آم کی گٹھلی کو دھوپ میں اچھی طرح سکھا لیں۔

اس کے بعد گٹھلی کے اندر گودا پیس کر اس کا پاﺅڈر محفوظ کر لیں۔

پاﺅڈر میں پانی ملا کر اسے گرمی دانوں پر لگائیں۔ افاقہ ہوگا۔