اک دن
بتایا تھا مجھے اُس نے
بنانا کچھ نہیں آتا

اگر میں کچھ بناتی ہوں
تو بس چائے بناتی ھوں

میں چائے کی دیوانی ھوں
بہت اچھی بناتی ھوں
پیو گے ناں
تو میں اس بات پر یوں
مسکراتا ہی رہا تھا کہ
بنانا کچھ نہیں آتا
بس اک چائے بناتی ہوں
مجھے چائے سے اُلجھن ہے
نہیں پیتا–!!!– نہیں پیتا
مگر اس بات کو بِیتے
زمانہ ہو گیا لوگو
نہیں معلوم مجھ کو کہ
وہ کیسی ہے ؟
کہاں ہر یے ؟
پر اب میں چائے پیتا ہوں
بڑی کثرت سے پیتا ہوں