چلو ہم اس طرف نکلیں چلو ہم اس طرف جائیں
Dec.15, 2017 in
Aarzoo Shayari, POETRY, Urdu Girls Poetry, Urdu Kids Poetry
چلو ہم اس طرف نکلیں چلو ہم اس طرف جائیں-
جہاں امید کا رستہ سراسر اپنا رستہ ہو-
جہاں پر سارے بچوں کے گلے میں سکھ کا بستہ ہو-
جہاں پر شہر کی سڑکیں خوشی سے جگمگاتی ہوں-
جہاں پر گاؤں کی پگڈنڈیاں بھی مسکراتی ہوں-
جہاں اپنی زمیں پر اپنی فصلیں لہلہاتی ہوں-
جہاں بارود کی بو ہو نہ گولی کی صدائیں ہوں-
جہاں پر صاف پانی کی روانی گنگناتی ہو-
جہاں محنت پسینے سے کمائی خوب آتی ہو-
جہاں پر سب برابر ہوں جہاں میزان پورے ہوں-
جہاں پر بیٹیوں بہنوں کے سارے ارمان پورے ہوں-
جہاں ہوں خواب بھی اپنے جہاں تعبیر بھی اپنی-
جہاں تقدیر بھی اپنی جہاں تدبیر بھی اپنی
Advertisement