بالوں کی خوبصورتی اورلمبے گھنے بال ہرخاتون کی خواہش ہوتی ہے،بالوں کی خوبصورتی پانےاورمسائل سے چھٹکارے کیلئےبازار سےمہنگے داموں شیمپواورکنڈیشنزخرید کر وہ کمپنیوں کوتو فائدہ پہنچاتی ہیں لیکن مطلوبہ نتائج حاصل کرنےمیں ناکام رہتی ہیں۔

ماہرین کاکہنا ہےکہ بال گرنےاورکھردرے پن کی بنیادی وجہ خشکی سکری ہوتی ہے۔

ناریل کا تیل خشکی دورکرنےکےساتھ ساتھ بالوں کو بڑھنے میں مددگارثابت ہوتا ہے لٰہذا سر کی جلد کا روزانہ ناریل کےتیل سےمساج کرنا مفید ثابت ہوتاہے۔

ناریل کے تیل میں لیموں کارس ملا کراچھی طرح گرم کریں اورٹھنڈا ہونے پراستعمال کیاجائے، اس سے بھی بال صحت مند ہوتے ہیں۔

ناریل کےتیل میں پیاز کے چند ٹکڑوں کو15 سے 20 منٹ تک گرم کریں اورٹھنڈا کرنے پرسر میں لگانا بھی فائدہ مند ہے۔

زیتون کا تیل بھی بالوں کی خوبصورتی بڑھاتا ہے۔

سیکا کائی کوچاول کے پانی میں ملا کرسرکو دھوئیں،خشکی ختم کرنے کا یہ بھی ایک طریقہ ہے۔

بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرنے کیلئے بادام کےتیل سے سرکی جلد کی مالش کی جائے۔

یاد رہے کہ ہرماہ خاتون کے2 انچ بال بڑھتے ہیں ان ٹوٹکوں کا اختیار کرنے سے نہ صرف بالوں کے مسائل سے نجات مل سکتی ہے بلکہ بالوں کی لمبائی میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔