مثل مشہور ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔آپ بے شک دبلی پتلی ہوں، مگر اہم بات یہ ہے کہ کیا آپ صحت مند بھی ہیں؟ ایک صحت مند جسم چاہے وہ دبلاپتلا ہی کیوں نہ ہو، مضبوط اور شیپ میں ہوتا ہے۔ اس میں توانائی اور اسٹیمنا ہوتا ہے۔ اگر آپ جلدی تھکن کا شکار ہوجاتی ہیں تو آپ کو اس طرف لازمی توجہ دینی چاہیے، تاکہ اگر کوئی طبّی مسئلہ ہے تو اس کا معقول حل تلاش کیا جاسکے۔ہر کسی کی طرح آپ کو بھی چاہیے کہ آپ متوازن اور صحت بخش غذا لیں۔ ذیل میں اس حوالے سے ایک کارآمد ٹپس پیش کی جا رہی ہے جس سے آپ اپنی فٹنس برقرار رکھ سکتی ہیں۔

1. ہمیشہ کھانا آرام آرام سے اور چبا چبا کر کھائیں۔
2. کھانے میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال تواتر سے کریں ۔
3. بازاری کھانوں اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔
4. آپ کو ورزش بھی کرنی چاہیے، تاکہ آپ کے مسلز مضبوط ہوں۔