اللہ پر بھروسہ
Jun.23, 2015 in
Daily life, Hadith, Islam
رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ
اگر تم اللہ پر اس طرح بھروسہ کرو جس طرح کہ اس پر بھروسہ کرنے کا حق ہے-
تو تمہیں اس طرح رزق دیا جائے گا جس طرح کہ پرندوں کو رزق دیا جاتا ہے-
وہ صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر واپس لوٹ تے ہیں-
(ترندی-ابنِ ماجہ)
پرندوں کی سب سے بڑی خصو صیت یہ ہے کہ وہ اپنی ضرورت سے زیادہ کا نہ ہی سوچتے ہیں اور نہ ہی اس کے پیچھے پڑتے ہیں- اور نہ ہی ذخیرہ اندوزی کا جزبہ ان میں پایا جاتا ہے- پرندوں کی خصو صیات میں یہ بھی ہے کہ وہ اپنے تلاش کیے ہوئے رزق میں سے کچھ حصہ اپنے بچوں کے لئے بھی لاتے ہیں !
Advertisement