اب جی میل کے ذریعے کسی بھی یوفون نمبر پر مفت ایس ایم ایس بھیجیں
وبی لنک کے بعد اب یوفون کی جانب سے حال ہی میں گوگل کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت اب جی میل صارفین اپنے اکاؤنٹ سے بالکل مفت یوفون نمبروں پر ایس ایم ایس ارسال کر سکتے ہیں اور یوفون صارفین اپنے جی میل دوستوں سے رابطہ میں رہ سکتے ہیں۔
سروس کی تفصیلات:
اب جی میل صارفین اپنے اکاؤنٹ سے براہ راست تمام یوفون نمبروں پر ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔
یوفون صارف کی جانب سے جوابی ایس ایم ایس بھیجے جانے کی صورت میں جی میل صارفین کو مفت ایس ایم ایس کریڈٹ فراہم کیے جائیں گے۔
یوفون صارف کی جانب سے بھیجے گئے ہر جوابی ایس ایم ایس پر جی میل صارفین کو 5 مفت ایس ایم ایس کریڈٹ فراہم کیے جائیں گے اور زیادہ سے زیادہ 50۔
یہاں یہ بات اہم ہے کہ جی میل صارف سے چیٹنگ کرنے کے لیے پہلا ایس ایم ایس جی میل صارف کو ہی ارسال کرنا ہوگا یعنی یوفون صارفین خود سے چیٹنگ شروع نہیں کر سکتے۔ جی میل کی یہ سروس پوری دنیا میں صرف منتخب کردہ نیٹورکس پر فراہم کی جارہی اور اب اس معاہدہ کے بعد یوفون پاکستان میں سروس فراہم کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔
سروس استعمال کرنے کا طریقہ کار:
سروس استعمال کرنے کا طریقہ کار بہت آسان ہے، اپنا جی میل اکاؤنٹ لاگ ان کیجئے Search or Invite Friends کے باکس میں اپنے دوست کا نام یا فون نمبر درج کریں، اگر آپ پہلے ہی اپنے دوست سے جی میل پر چیٹنگ کر رہے ہیں تو Options میں Send SMS کو منتخب کریں۔
اس کے بعد ایک نئی ونڈو کھلے گی جس میں آپ کنٹری کوڈ اور موبائل نمبر درج کریں گےتاکہ اسے ایڈریس بک میں محفوظ کیا جاسکے اور اگلی بار آپ صرف نام لکھ کر ہی ایس ایم ایس بھیج دیں۔
اسکے بعد چیٹ کی ونڈو کھلے گی جس میں آپ اپنا پیغام درج کرکے اسے ارسال کرسکتے ہیں۔ آپکا پیغام فوری طور پر درج کیے گئے نمبر پر ارسال کر دیا جائے گا۔
یوفون صارفین جی میل ایس ایم ایس کا جواب کیسے دیں گے؟
یوفون صارفین کو جب جی میل ایس ایم ایس موصول ہو تو آپ اسے اپنی فون بک میں نام کے ساتھ محفوظ کر لیں۔ یہ نمبر آپکے دوست کے جی میل اکاؤنٹ سے منسلک ہوگا۔ اب آپ ایک عام ایس ایم ایس کی طرح اس کا جواب ارسال کرسکتے ہیں، جو کہ آپ کے دوست کے جی میل اکاؤنٹ پر ارسال کر دیا جائے گا ۔ یوفون صارف 24 گھنٹے کے اندر جی میل صارف کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کا جواب ارسال کر سکتا ہے۔
چارجز کی تفصیلات:
جی میل صارف کی جانب سے بھیجے گئے تمام ایس ایم ایس بالکل مفت ہونگے ، لیکن اس پر روزانہ ایک حد مقرر کی گئ ہے ۔
یوفون صارف کی جانب سے جوابی ایس ایم ایس 1 روپیہ جمع ٹیکس کے حساب سے چارج کیا جائے گا۔
یہ سروس حاصل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی سبسکرپشن حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔
گوگل کریڈٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار:
جی میل کی جانب سے صارف کو ابتدائی طور پر 50 ایس ایم ایس کریڈٹ فراہم کیے جائیں گے، جو کہ ہر ایس ایم ایس بھیجنے کے ساتھ کم ہوتے جائیں گے۔
ہر بار آپ کو ایک جوابی ایس ایم ایس موصول ہونے کی صورت میں 5 ایس ایم ایس کریڈٹ فراہم کیے جائیں گے جن کی تعداد زیادہ سے زیادہ 50 ہو سکتی ہے۔
آپ اپنے موبائل نمبر سے ہی جوابی ایس ایم ایس کرکے بھی مزید ایس ایم ایس کریڈٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کا جی میل ایس ایم ایس کریڈٹ صفر ہوجائے تو 24 گھنٹے بعد آپکو ایک ایس ایم ایس مفت فراہم کر دیا جائے گا۔