لنک ڈاٹ نیٹ جلد پاکستان میں اپنی سروس ختم کر رہی ہے
اطلاعات کے مطابق اورسکام کی ذیلی کمپنی لنک ڈاٹ نیٹ جلد ہی پاکستان میں اپنی براڈبیند سروسز ختم کر رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے اپنی سروسز بند کرنے کی وجہ کم آمدنی بیان کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اورسکام اب موبی لنک اور برانچ لیس بینکنگ پر زیادہ توجہ دے گی۔
کمپنی کے ایک نمائیندہ کے مطابق لنک ڈاٹ نیٹ پاکستان میں اپنی ڈی ایس ایل اور وائی میکس سروس ڈن کام کے لائسنس کے تحت فراہم کر رہی ہے، اور کمپنی کا ارادہ ہے کہ اسے منسوخ کر دیا جائے۔
گو کہ ابھی اس حوالے سے حتمی فیصلہ بورڈ میٹنگ کے بعد ہی کیا جائے گا جو کہ 15 مئی 2012 کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔
اورسکام کی جانب سے پاکستان میں براڈبینڈ سروسز فراہم کرنے کے لیے ورلڈ آن لائن (WOL) اور ڈن کام کو خریدا گیا تھا، سروس کے آغاز پر کمپنی نے اچھا خاصہ منافع حاصل کیا لیکن جلد ہی حریف کمپنی پی ٹی سی ایل نے اپنی اجارہ داری کے باعث اس پر غلبہ پا لیا۔
اپ ڈیٹ: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لنک ڈاٹ نیٹ اپنے وائی میکس لائسنس کو منسوخ کرنے کے حوالے سے غور و فکر کررہی ہے۔ جبکہ موبی لنک Infinity صارفین اس سے متاثر نہیں ہونگے۔