ونڈوز 8 کا ریلیز پری ویو جاری
مائیکروسافٹ کی جانب سے آج اپنی نئے آنے والی ونڈوز 8 کا ریلیز پری ویو جاری کر دیا گیا ہے، کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ورژن 14 مختلف زبانوں میں دستیاب ہے ، جسے آپ اس لنک http://preview.windows.com سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔
ونڈوز کا یہ نیا ورژن نہ صرف روایتی کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس بلکہ ٹچ سکرین ٹیبلیٹس کے لیے بھی تیار کیا گیا ہے۔ فروری 2012 میں کمپنی کی جانب سے ونڈوز 8 کا کنزیومر پری ویو جاری کیا گیا تھا جسے پہلے دن ہی کم و بیش 1 ملین بار ڈاونلوڈ کیا گیا ، اور آج کمپنی کی جانب سے ونڈوز 8 کا حتمی ٹیسٹ ورژن پیش کر دیا گیا ہے۔
ونڈوز کے اس نئے ورژن میں مائیکروسافٹ اور اسکی شراکت دار کمپنیوں کی طرف سے بہت سی نئ ایپلی کیشنز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے ، جیسے Bing Travel ،خبرو ں اور کھیلوں کی ایپلی کیشنز ، گیمز اور ایکس باکس ایپلی کیشنز وغیرہ۔
ونڈوز 8 کے ریلیز پری ویو میں میل ، تصاویر اور دیگر ایپلی کیشنز پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے اور انہیں کنزیومر پری ویو کی نسبت زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔ونڈوز کے اس ورژن میں خاص کر ٹچ سکرین ڈیوائس کے لیے نیا انٹرنیٹ ایکسپلورر 10 متعارف کروایا گیا ہے جو کہ نئے فلیش پلئیر اور بہت سے نئے فیچرز سے مزین ہے۔
ونڈوز 8 چلانے کے کیے بنیادی سسٹم فیچرز:
ونڈوز 8 چلانے کے لیے آپکی ڈیوائس میں کم از کم یہ خصوصیات ہونا لازم ہیں:
1GHz یا بہتر پراسیسر
1GB ریم اور 64-Bit سسٹم کے لیے 2GB ریم
16GB ہارڈ ڈسک سپیس
DirectX 9 گرافکس ڈیوائس
کم از کم 768×1024 سکرین ریزولیوشن۔
اسکے علاوہ ٹچ سکرین کے لیے ملٹی ٹچ اور دیگر فیچرز ہونا لازم ہے۔
ابھی ونڈوز 8 کا ریلیز پری ویو ڈاؤنلوڈ کیجئے:
http://preview.windows.com