گوگل کی جانب سے اپنے صارفین کو سرچ کی مزید بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جسے The Knowledge Graph کا نام دیا گیا ہے۔ اس نظام میں گوگل کی جانب سے تلاش کیے گئے الفاظ کو اپنے ڈیٹا بیس میں محفوظ کیا جائے گا اور پھر انہیں اس سے متعلقہ الفاظ کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا۔

گوگل کی جانب سے ان متعلقہ الفاظ کے بارے میں صارفین کو مشورہ دیا جائے گا۔ مثال کے طور پر اگر آپ گوگل پر ان خواتین کے بارے میں جاننا چاہ رہے ہوں جنہیں نوبل پرائز دیا گیا ہے ، تو آپ Female Noble Prize Winners لکھیں گے۔ اب گوگل کا یہ نیا نظام ان الفاظ کو علیحدہ علیحدہ اور مشترکہ طور پر دیکھے گا اور آپ کو بہترین مطلوبہ نتائج فراہم کر دے گا۔

گوگل کے اس نئے نظام کے تحت آپ کو کسی بھی مشہور شخص ، جگہ یا چیز کے بارے میں نہ صرف ابتدائی معلومات فراہم کی جائیں گی بلکہ اس سے متعلقہ افراد یا چیزوں کے تفصیل بھی فراہم کی جائے گی۔ اس کی مثال ایسے ہی جیسے ویکیپیڈیا پر کسی شخص یا چیز کے بارے میں ایک سمری فراہم کی جاتی ہے۔