How search engine work
سرچ انجن کیسے کام کرتا ہے؟
دور حاضر میں سرچ انجن جیسی اہم ویب سائٹس کوئی نہیں ، کیونکہ یہ وہ واحد ذریعہ ہے کے جس کی بدولت دنیا بھر کی ویب سائٹس پر ٹریفک جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں موجود کسی بھی ویب سائٹس پر 80 فیصد ٹریفک سرچ انجن کے ذریعے آتا ہے۔ چونکہ سرچ انجن ٹریفک کا ایک بہت ہی اہم ذریعہ ہے اسی لئے آپ کو سرچ انجن کے بارے میں بھی معلومات ہونی چاہیے کے آیا سرچ انجن کیسے کام کرتا ہے۔چونکہ بنیادی طور پر سرچ انجن ایک بہت بڑے Database کو ترتیب دیتا ہے جس میں کروڑوں بلکہ اربوں ویب سائٹس کی معلومات ہوتی ہے۔اس معلومات کو وہ اس وقت ظاہر کرتا ہے کے جب کوئی یوزر کسی سرچ انجن پر اس معلومات سے متعلق اپنا کوئی مطلوبہ لفظ لکھ کر سرچ کرتا ہے۔
اب سوال یہ ہے کے سرچ انجن کیسے کام کرتا ہے؟
اس کا جواب انتہائی پیچیدہ ہے کیونکہ کے سرچ انجن ایک انتہائی پیچیدہ طریقہ سے لوگوں کے ان کی مطلوبہ معلومات کو فراہم کرتا ہے۔ لیکن اس کا جواب سمجھنے میں آپ کو اس وقت آسانی ہوجاتی ہے جب کے آپ سرچ انجن کے کام کرنے کے چند بنیادی چیزوں کو سمجھ لیں۔ درج ذیل میں سرچ انجن کے وہ بنیادی حصے ہیں جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ سرچ انجن تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے:
کرالر (Crawler)
انڈیکسر (Indexer)
انٹرفیس (Interface)
کرالر (Crawler):
کرالر کو اسپائیڈر یا بوٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔سرچ انجن کا یہ حصہ آپ کی ویب سائٹ میں اوپر نیچے، دائیں بائیں گھومتا رہتا ہے اور آپ کے پیجز میں موجود انفارمیشن چاہے وہ کسی بھی صورت میں ہو اس کو پڑھ کر اپنے ڈیٹابیس میں محفوظ کرتا رہتا ہے۔ نیز اگر کوئی ویب سائٹ سرچ انجن کے قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں بنی ہوئی یا ان کی خلاف ورزی کرتی ہو تو اس کو بلیک لسٹ کردیتا ہے۔آپ کی ویب سائٹ میں گھومنا اور ڈیٹا یا معلومات کو حاصل کرکے سیف کرنا یہ کرالر کا بنیادی مقصد ہے لیکن اس کا کوئی وقت مقرر نہیں، کسی بھی وقت کسی بھی سرچ انجن کا کرالر آپ کی ویب سائٹ پر آکر اپنا کام شروع کرسکتا ہے۔ چونکہ کروڑوں ویب سائٹس موجود ہے تو اس کے حساب سے کرالر ان ویب سائٹس کی رینکنگ اور ٹریفک کی بنیاد پر اپنا کام کرتا ہے۔بعض ویب سائٹ پر روزانہ کی بنیادوں پر بھی آتا ہے اور بعض پر ہفتوں اور مہینوں کے بعد بھی آتا ہے۔
انڈیکسر (Indexer):
کسی بھی سرچ انجن کا کرالر جب اپنا کام مکمل کرلیتا ہے تو اس کے بعد انڈیکسر کا کام شروع ہوجاتا ہے۔یہ کرالر کی حاصل شدہ معلومات کو اپنے حساب سے بالترتیب محفوظ کرتا ہے اور سرچ انجن کو مہیا کرتا ہے۔ اب جب کوئی یوزر سرچ انجن کی مدد سے کسی چیز کو تلاش کرتا ہے تو انڈیکسر فوراً ہی مطلوبہ نتائج سرچ انجن کو دے دیتا ہے۔
جو کوئی یوزر سرچ انجن میں اپنی مطلوبہ تلاش کا لفظ لکھ کر سرچ کرتا ہے تو سرچ رزلٹ میں جو نتائج ظاہر ہوتے ہیں وہ کچھ اس طرح ہوتے ہیں “Result 1-10 of 625,362” جس کا مطلب یہ ہوا کہ سرچ انجن کے پاس اس تلاش یا کیورڈ کے مقابل 625,362 پیج انڈیکس ہیں۔
انٹرفیس (Interface)
یہ سرچ انجن کا وہ حصہ ہے جو کہ یوزر کو نظر آتا ہے۔ یعنی یہ وہ پیج ہوتا ہے جہاں یوزر اپنا مطلوبہ لفظ لکھ کر با آسانی اپنے مطلوبہ لفظ کے نتائج دیکھ سکتا ہے۔ اس صفحے میں صرف یوزر نتائج دیکھ سکتا ہے اور یوزر کو یہ بالکل پتہ نہیں چلتا کے اس کے سامنے جو نتائج ہیں اس کو حاصل کرنے کیلئے سرچ انجن کن کن مرحلوں سے گزرا ہے؟ یہ حصہ دیکھنے کیلئے آپ مشہور زمانہ کوئئ بھی سرچ انجن کو کھولیں تو آپ کوجو صفحہ نظر آئے گا جس میں سرچنگ کیلئے ایک ٹیکسٹ باکس بنا ہوا ہوتا ہے یہی وہ صفحہ ہے جس کو انٹرفیس کہتے ہیں۔
امید ہے درج بالا معلومات آپ کو سرچ انجن کے کام کرنے کے طریقے سے بنیادی معلومات کا ذریعہ بنے گی۔