wrong way of earning
لنکڈان کا غیر سرکاری پاکستانی ورژن : بیوقوفی کی انتہا
LinkedIn.com.pk اگر لنکڈان انتظامیہ
نامی ویب سائیٹ دیکھ لے تو یقیناً اپنا سر دیوار میں دے ماری گی۔ لنکڈان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کسی
پاکستانی نے یہ ویب سائیٹ رجسٹر کی ہے اور اس پر نوکریوں کے اشتہارات کی بھر مار کر ڈالی ہے۔
میں اس ویب سائیٹ کو ایڈسنس کے ذریعے کمائی کرنے والی ویب سائیٹس کی کیٹیگری میں شامل کرتا ہوں۔ جسے گوگل کی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر بہت جلد بلاک کیا جاسکتاہے۔
ویب سائیٹ ریکارڈ کے مطابق اس ڈومین کے مالک سید ارشد جیلانی کو چاہیے کہ اس ڈومین پر اپنی ویب سائیٹ چلانے کی بجائے لنکڈان انتظامیہ سے رابطہ کرکے انہیں یہ ڈومین مہنگے داموں بیچ دیں۔
یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ لنکڈان انتظامیہ کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وقت PKNIC کو رپورٹ کرکے یہ ڈومین حاصل کر سکتی ہے۔
پاکستانی قوم میں آن لائن کمائی کی سوچ کو اس برے طریقے سے ترویج دی گئی ہے کہ ہر کوئی ویب سائیٹ بنا کر اس سے آمدن کے خواب دیکھتا ہے۔ جبکہ تجربے سے ثابت ہے کہ صرف وہی ویب سائیٹس کامیاب ہوتی ہیں جہاں بہترین اور نیا مواد پیش کیا جائے۔