اتنے مہنگے خواب نہ ديكھو
Oct.02, 2022 in
POETRY, Urdu Misc Poetry
اتنے مہنگے خواب نہ ديكھو
تھک جاؤ گی
كانچ سے نازک خواب تمھارے
ٹوٹ گئے تو پچھتاؤ گی
تم كيا جانو؟
خواب ، سفر كی دھوپ كے تيشے
خواب ، ادھوری رات كا دوزخ
خواب ، خيالوں كا پچھتاوا
خوابوں كا حاصل تنہائی
مہنگے خواب خريدنا ہوں تو
آنكھيں بيچنا پڑتی ہيں
رشتے بھولنا پڑتے ہيں
انديشوں كي ريت نہ پھانكو
خوابوں كے اوٹ ، سراب نہ ديكھو
پياس نہ ديكھو
اتنے مہنگے خواب نہ ديكھو
تھک جاؤ گی
Advertisement