اک تیرے نہ ہونے سے
Jun.23, 2015 in
POETRY, Urdu Miss you Poetry
اک تیرے نہ ہونے سے
یوں تو کچھ نہیں ہوتا
پھول پھر بھی کھلتے ہیں
چاندنی تو آنگن میں
آج بھی اترتی ہے
… میں بھی یوں تو زندہ ہوں
سانس بھی چلتی ہے
روزوشب گزرتے ہیں
عمر ڈھلتی رہتی ہے
اک تیرے نہ ہونے سے
یوں تو کچھ نہیں ہوتا
کچھ کمی سی رہتی ہے
آنکھ کے کناروں پر
کچھ نمی سی رہتی ہے
اک تیرے نہ ہونے سے
اور کچھ نہیں ہوتا
تشنگی سی رہتی ہے….!!
Advertisement