جو ہم ہی سادہ وضع رہیں گے
Jun.23, 2015 in
POETRY, Urdu Collection, Urdu Misc Poetry
جو ہم ہی سادہ وضع رہیں گے
تو بندے بن کے خُدا رہیں گے
گر ہم نے اپنی نہ آنکھ کھولی
یہ گھپ اندھیرے سدا رہیں گے
یوں ایک دوجے سے شاکی رہ کے
غریب بے آسرا رہیں گے
ہم کب تلک ان عطائیوں سے
اُمیدوارِ شفا رہیں گے
ہم اپنے گھر میں ہی کب تک آخر
یوں بن کے نا آشنا رہیں گے
Advertisement