سنو اے قائداعظم تمھیں ہم یاد کرتے ہیں
بہت کچھہ کہنا چاہتے ہیں مگر کہنے سے ڈرتے ہیں
ہمیں دلوائی آزادی بصیرت سے تدبر سے
ملا کرتی ہے یہ نعمت نصیبوں سے مقدر سے
یہ نعمت چھن بھی سکتی ہے رویے جب بدلتے ہیں
… سنو اے قائداعظم تمھیں ہم یاد کرتے ہیں

تمھاری پھر ضرورت ہے یہاں ہیں حالات ایسے
سمجھہ میں کچھہ نہیں آتا یہ ملک چلے گا کیسے
پریشانی کا ایسا عالم ہے نہ جیتے ہیں نہ مرتے ہیں
سنو اے قائداعظم تمھیں ہم یاد کرتے ہیں

ملک سے جو مخلص ہو ہمیں وہ رہنما چاہیئے
وطن کا درد ہو دل میں وہ مرد باوفا چاہیئے
اب تک جو لیڈر کہلائے سب دو نمبر تھے
سنو اے قائداعظم ہمیں تمھاری ضرورت ہے

ملک کو رکھہ دیا گروی تمھارے جاں نشینوں نے
بھنور کے بیچ میں چھوڑا ہمیں اپنے سفینوں نے
نیا جب دن نکلتا ہے نئی سولی پر چڑھتے ہیں
سنو اے قائداعظم ہمیں تمھاری ضرورت ہے
سنو اے قائداعظم ہمیں تمھاری ضرورت ہے