کتنے سادہ ہیں طبیعت میں ہموطن میرے
Jun.23, 2015 in
POETRY, Urdu Misc Poetry
کتنے سادہ ہیں طبیعت میں ہموطن میرے
جنکو لیڈر بھی سدھائے ہوئے مل جاتے ہیں
اب تو چپ چاپ، یوں زنجیر پہن لیتے ہیں
گویا احساس کے لاشے ہیں یہ چلتے پھرتے
خونِ غیرت تو کئی بار ہواہے لیکن
اِن کا ایمان یذیدوں پہ ابھی قائم ہے
میر جعفر کے عزیزوں میں گھری قوم مری
مدتیں گزریں، کرشموں کی تمنا کرتے
جانے کب ہوش میں آؤ گے ہمقدم میرے
یہ گِدیں نوچ کے اُڑ جائیں نہ سانسیں اپنی
Advertisement