ہر لاش پہ نوحہ کیسے ہو
Jun.23, 2015 in
dard bharee shairee, POETRY, Urdu Patriotic Poetry
ہر لاش پہ نوحہ کیسے ہو
اس ملک کو کس نے لوٹ لیا
اس بات کا چرچا کیسے ہو
جب اپنے محافظ سوتے ہوں
پھر شور و شکوہ کیسے ہو
جب آنچ تھی ہلکی ہلکی سی
شعلوں کو بجھانا ممکن تھا
اب آگ ہےگلیوں گلیوں میں
اب ملبہ ٹھنڈا کیسے ہو
یہاں روزہی جنجر چلتے ہیں
اور روز ہی لاشیں گرتی ہیں
اب اہل چمن یہ کہتے ہیں
ہر لاش پہ نوحہ کیسے ہو
Advertisement