Prawns Cutlets
جھینگے ایک کلو گرام
سرکہ چار چائے کے چمچ
مکھن پچاس گرام
لہسن چھ جوئے
پیاز ایک سو گرام
ادرک دس گرام
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ڈبل روٹی سات سلائس
ٹماٹر کا رس دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ چار عدد
ڈبل روٹی کا چورا ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ضرورت
گھی حسب ضرورت
Recipe
جھینگوں کو اچھی طرح صاف کرکے دھو لیں اور نمک لگا کر رکھ دیں۔
لہسن، پیاز اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں۔
ہری مرچیں باریک کاٹ لیں۔
تھوڑے سے پانی میں ڈبل روٹی کے سلائس بھگو کر رکھ دیں۔
اس کے بعد ایک برتن میں گھی گرم کریں۔
اس میں آدھی مقدار پیاز ڈال کر براؤن کر لیں۔
پھر اس میں ادرک، لہسن اور جھینگے ڈال کر بھونیں۔
تین منٹ کے بعد کالی مرچ، ٹماٹر کا رس، نمک، سرکہ، کٹی ہوئی ہری مرچیں اور بقایا آدھی پیاز کی مقدار ڈال کر ایک کپ پانی میں شامل کریں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔
اس کا پانی خشک ہو جائے تو برتن کو نیچے اتار لیں اور تمام اجزاء باریک پیس لیں۔
اب ان میں بھیگی ہوئی ڈبل روٹی کے سلائس نچوڑ کر اور ڈبل روٹی کا چورا ملا کر خوب اچھی طرح مکس کر دیں۔
پھر کٹلٹس بنائیں اور فرائی پین میں گھی اور مکھن گرم کرکے ہلکی آنچ پر تلیں۔
سرخ ہونے پر باہر نکال لیں۔