ابھي ٹہرو………..
ابھي ٹہرو………..
يہ ناؤ اور پاني کي کہاني ہے مگر ٹھہرو
ابھي ٹھہرو،
ابھي ناؤ کو ساگر کي بپھرتي ، چيختي موجوں کي خواہش ہے
ابھي تو پانيوں ميں آگ جل کر بجھنے والي ہے
ابھي پاني کا ناؤ سے تصادم ہونے والا ہے
ابھي تو ناؤ کے نقطے نے پورا چکھنا ہے
ابھي ناؤ نے ہستي کا نيا انداز چکھنا ہے
وہ لمحہ آنے والا ہے کہ اس ناؤ ميں کوئي چھيد ہوجائے
شرارت سے بھري اک موج نے اس چھيد ميں انگڑائي ليني ہے
اور اس ميں ہر طرف چنگارياں سي اٹھنے والي ہيں
اور ان چنگاريوں ميں جان ليوا کروٹيں ہوں گي
ہر اک کروٹ بياکل روگ لائے گي
کبھي تو گد گدائے گي …….کبھي ہل چل مچائے گي
ابھي ٹھہرو،
ابھي پاني کي ساري موج مستي غور سے ديکھو
وہ کيسے ناؤ کو بانہوں ميں بھر کر گد گداتا ہے
کبھي نرمي سے چھوتا ہے
بپھر کر سرتا پا اس کو گلے سے آلگاتا ہے
ابھي ٹھہرو
ابھي کچھ دير ميں ناؤ کے ہچکولوں ميں شدت آنے والي ہے
وہ پاني کے مسلسل وار کو اب سہہ نہ پائے گي
بہت مچلے گي ،تڑپے گي ، بالآخر ہار جائے گي
ابھي ٹھہرو