تمہاری نیک نامی سے مری رسوائی بہتر ہے
May.26, 2015 in
POETRY, Urdu Misc Poetry
جہاں لکھنا سیاست ہو ، جہاں پڑھنا سیاست ہو
جہاں محفل میں سارے ہم زباں بلوا ۓ جاتے ہوں
جہاں جھوٹوں کو تمغے ، تاج بھی پہناۓ جاتے ہوں
جہاں سب ساتھ بیٹھے ہوں دلوں میں بدگمانی ہو
جہاں ایک دوسرے کی مدح خوانی ، لن ترانی ہو
تو پھر ان محفلوں سے گوشہ ء تنہائی بہتر ہے
تمہاری نیک نامی سے مری رسوائی بہتر ہے
Advertisement