رمضان المبارک میں روزہ کے دوران مجھے بغیراحتلام یا مشت زنی کے انزال کی شکایت رہتی ہے توکیا اس کا میرے روزے پر اثر ہوگا ؟

الحمد للہ
اگر تومعاملہ ایسے ہی ہوجیسا کہ بیان ہوا ہے کہ رمضان میں دن کے وقت بغیرلذت کے منی کا انزال ہوجائے تو اس کا آپ کے روزے پر کوئي اثر نہیں ہوگا ، اور نہ ہی آپ پر اس کی قضاء ہے ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے