تم جس پہ نظر ڈالو اس دل کا خدا حافظ
قاتل کی خدا جانے، بسمل کا خدا حافظ
آ جاؤ جو محفل میں،ایک جان سی آ جائے ہے
اٹھ جاؤ جو محفل سے ، محفل کا خدا حافظ
ساتھی ہو اگر تم سا،منزل کی تمنا کیا
… ہم کو تو سفر پیارا ، منزل کا خدا حافظ
اب ہم بھی تمہارے ہیں،کشتی بھی تمہاری ہے
اب مڑ کے نہ دیکھیں گے ، ساحل کا خدا حافظ