کہا جاتا ہے کہ انسان خطاء کا پتلا ہے، انسانوں سے اکثر غلطیاں ہوتی ہی رہتی ہیں۔ لیکن اب اگر گوگل جیسی نمبر ون کمپنیاں بھی املاء کی غلطیاں کرنے لگیں تو لوگ تنقید تو کریں گے۔

گوگل کی جانب سے گذشتہ روز اپنے تمام گوگل ویو صارفین کو ای میل کی گئی کہ 30 اپریل 2012 کو ویو کی سروس مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔ لہذا صارفین اپنا ڈیٹا ڈاونلوڈ کر لیں۔یہاں تک تو بات ٹھیک تھی ،لیکن مسئلہ یہ ہے کہ گوگل کی جانب سے بھیجنے والے کا نام
درج تھا۔ Wage کی بجائے Wave

کچھ صارفین تو پہلے یہ سمجھے کہ گوگل
Wage
کے نام سے کوئی نئی سروس متعارف کروا رہا ہے لیکن جب حقیقت عیاں ہوئی تو سماجی روابط کی ویب سائیٹس ٹوئٹر اور فیس بک
پر گوگل کو خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا۔

گو کہ یہ کوئی بڑی غلطی نہیں ، لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بڑی کمپنیاں بھی غلطیاں کر سکتی ہیں ، چاہے وہ سپیلنگ کی غلطی ہو یا پالیسی بنانے کی۔